Home / Uncategorized / ’وزیراعظم کا آپریشن ہسپتال نہیں بلکہ کلینک میں ہوا‘
’وزیراعظم کا آپریشن ہسپتال نہیں بلکہ کلینک میں ہوا‘

’وزیراعظم کا آپریشن ہسپتال نہیں بلکہ کلینک میں ہوا‘

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا برطانیہ میں آپریشن کسی بڑے ہسپتال میں نہیں بلکہ کلینک میں ہوا ہے جس کی تصویر بھی سامنے آچکی ہے ۔
24نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی مبشرلقمان نے کہاکہ’یہ کیسے ہے کہ زیادہ سے زیادہ گھنٹے ڈیڑھ میں آپریشن بھی ہوگیا،حکومتی بیان کے مطابق جیسے ہی وزیراعظم نے آنکھ کھولی ہے توفوراً ہی بیگم بچوں کا اجازت مل گئی ہے کہ وہ مریض کے پاس چلے جائیں ، یا ر یہ بائی پاس ہواہے ، کیا ہواہے؟ پکی بات بتارہاہوں کہ وزیراعظم کا آپریشن ہارلے سٹریٹ کلینک میں ہواہے ‘۔
سینئر تجزیہ نگارقاضی سعید نے بتایاکہ ان کا اپنا بھی بائی پاس ہوچکاہے، جب باہر لاتے ہیں تو اسی وقت ہوش آجاتاہے ،یہ پروسیجرتقریباً تین گھنٹے کا ہے ۔
یاد رہے کہ روزنامہ پاکستان منگل کی شام ہی اپنے قارئین کو اس کلینک کے بارے میں بتاچکاہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top