Home / Uncategorized / وزیراعظم کا ایبٹ آباد میں غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم
وزیراعظم کا ایبٹ آباد میں غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم

وزیراعظم کا ایبٹ آباد میں غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم

13140599_1690366644551365_1335483077_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے ایبٹ آباد میں غیر ت کے نام پر معصوم لڑکی کے قتل کی سخت مذمت کر تے ہوئے ملزمان کو جلد کیفر کردار پر پہنچانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے غیر ت کے نام پر قتل کی جانے والی لڑکی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے واقعات نہ صرف غیر اسلامی بلکہ غیر انسانی بھی ہیں ،یہ غیر ت کے نام پر نہیں بلکہ انسان کا قتل ہے جو کسی طور پر بھی جائز نہیں ،معاشرے میں اس طرح کے بد ترین واقعات ناقابل قبول ہیں ۔وزیراعظم نے معصوم لڑکی کو قتل کرنے والے افراد کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم جاری کر دیا ہے

Comments are closed.

Scroll To Top