Home / Uncategorized / وزیراعظم کا دورہ بنوں،ضلع بھر میں تعلیمی ادار ےبند رہے
وزیراعظم کا دورہ بنوں،ضلع بھر میں تعلیمی ادار ےبند رہے

وزیراعظم کا دورہ بنوں،ضلع بھر میں تعلیمی ادار ےبند رہے

13149902_1689083748012988_2096331015_n

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وزیراعظم کے خصوصی دورہ کے موقع پر ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔

دوسری جانب کے پی کے کے مشیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ بنوں کے ضلعی ناظم نے ضلعی ایجوکیشن آفیسر سے رابطہ کر کے چھٹی کیلئے کہا تھا جس انہیں انکار کردیا گیا تھا۔

نیوز ٹرائب کے مطابق مشتاق غنی کاکہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھلے ہیں ،چھٹی نہیں کی گئی جن سکولوںنے چھٹی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

چند روز قبل وزیر اعظم کی جانب سے کے پی کے کے ضلع مانسہرہ کے دورہ کے دوران مقامی یونیورسٹی کو بند کئے جانے سے متعلق وزیراطلاعات کاکہنا تھا کہ وائس چانسلر نے چھٹی کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ سیاسی سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیںا یسے میں تعلیمی اداروںکو متاثر کرنا مناسب نہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top