Home / Uncategorized / وزیراعظم کا یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کے نرخ بڑھانے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم

وزیراعظم کا یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کے نرخ بڑھانے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم

13077353_1687527274835302_1516882943_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کے نرخ بڑھانے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے دالوں کی قیمت میں اضافہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم جار کر دیاہے ،نوازشریف کا کہناتھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو منظوری کے بغیر اشیاءکی قیمت میں اضافے کا اختیار نہیں ہے ،اجازت کے بغیر یوٹیلیٹی سٹورز میں کسی بھی چیز کے نرخ نہ بڑھائے جائیں ۔
واضح رہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر چنے کی دال کی قیمت میں 34 روپے فی کلوجبکہ دال مسور کی قیمت میں 13 روپے ،کالاچنا 30 روپے سفیدچنے کی قیمت 115 روپے سے بڑھاکر 155 روپے کردی گئی ہے اور ماش کی دھلی دال کی قیمت 275 روپے سے بڑھاکر 280 روپے فی کلوگرام کردی گئی تھی جس پر وزیراعظم نوازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے نرخ نہ بڑھانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top