Home / Uncategorized / وزیراعظم کی تقریر کے دن میچ فکس تھا،اپوزیشن نے واک آوٹ سے سہولت کار کا کام کیا:طاہرالقادری
وزیراعظم کی تقریر کے دن میچ فکس تھا،اپوزیشن نے واک آوٹ سے سہولت کار کا کام کیا:طاہرالقادری

وزیراعظم کی تقریر کے دن میچ فکس تھا،اپوزیشن نے واک آوٹ سے سہولت کار کا کام کیا:طاہرالقادری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کرپشن بچانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا جارہا ہے۔وزیراعظم کی تقریر کے دن میچ فکس تھا۔ اپوزیشن نے واک آوٹ کر کے وزیراعظم کیلئے سہولت کار کا کام کیا۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملے ہوئے ہیں۔ عمران خان بھی مانیں گے کہ میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے پاناما لیکس کے معاملے کو پیچیدہ بنادیاہے۔ وزیراعظم کو سات سوالوں کے جوابات دینا چاہئے تھے۔انہوں نے کہا وزیراعظم اور ان کے خاندان کو مل کر ایک بیان تیار کرنا چاہئے ان کے آپس کے بیانات ایک دوسرے سے متضاد ہیں۔اس وقت ملک میں حکمرانوں کے جو حالات نظر آرہے ہیں وہ حالت نزاع سے پہلے کے حالات جیسے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم کے والد میاں شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیانتداری سے کاروبار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ لندن کا مے فیئر فلیٹ کرپشن کے سمندر کا ایک قطرہ ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top