Home / Uncategorized / وزیر اعظم علاج کے بعد ایک ، ڈیڑھ ماہ میں لندن سے واپس آجائیں گے: خواجہ آصف
وزیر اعظم علاج کے بعد ایک ، ڈیڑھ ماہ میں لندن سے واپس آجائیں گے: خواجہ آصف

وزیر اعظم علاج کے بعد ایک ، ڈیڑھ ماہ میں لندن سے واپس آجائیں گے: خواجہ آصف

13023502_1682979591956737_1093753918_n

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف علاج کے بعد ایک ، ڈیڑھ ماہ میں لندن سے واپس آجائیں گے۔
خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز پر میڈیا کی طرح سیاسی میلا بھی لگا ہوا ہے اس معاملے پر کوئی چیز چھپانے کی نہیں ہے1993 سے لیکر اب تک بڑے احتساب سے گزر چکے ہیں اگر ہماری جماعت میں کرپشن ہوتی تو مشرف کبھی نہ چھوڑتا۔
انہوں نے کہا کہ رائیونڈ کے گھیراو کا اعلان کرنے والوں نے پہلے دھرنے سے کیا حاصل کیا؟ پاناما پیپرز میں میاں نواز شریف کا نام نہیں لیکن وہ پھر بھی احتساب کیلئے تیار ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top