Home / Uncategorized / وزیر اعظم نواز شریف بھی 2 آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے
وزیر اعظم نواز شریف بھی 2 آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے

وزیر اعظم نواز شریف بھی 2 آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کی مشترکہ ویب سائٹ ”سولن ایسٹ ریکوری “ نے وزیر اعظم نواز شریف کی 2 آف شور کمپنیوں کا دعویٰ  کیا ہے۔

اے آروائے نیوز نے ویب سائٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ”شمروک“ اور” چینڈرون جرسی“ نامی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔ علاوہ ازیں ویب سائٹ نے 12 آف شور کمپنیوں کا بھانڈا پھوڑا ہے جن کے ساتھ کچھ اکاؤنٹس بھی منسلک ہیں۔ ویب سائٹ کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شریف خاندان میں 2 ارب پاکستانی روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے جن میں 3 لاکھ 13 ہزار پاؤنڈ ایک دفعہ ٹرانسفر ہوئے جبکہ 17 لاکھ کومبر گروپ کی طرف سے حسن نواز کو منتقل ہوئے جو بروشر بینک کے ذریعے کومبر گروپ کو دیے گئے تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق 2013میں حسین نواز نے اپنے والد نواز شریف کو 19 لاکھ 14 ہزار ڈالر اور ایک دفعہ 40 ہزار یورو بھی منتقل کیے۔ 2014 میں حسین نواز نے 19 لاکھ 22 ہزار ڈالر اپنے والد کو منتقل کیے تھے۔
واضح رہے کہ سولن ایسٹ ریکوری کو اقوام متحدہ کا ادارہ ڈرگ اینڈ کرائم چلا رہا ہے، یہ ویب سائٹ پوری دنیا سے چوری کیا ہوا پیسہ واپس لانے کیلئے کام کرتی ہے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top