Home / Uncategorized / وزیر اعظم کا لکی مروت میں یونیورسٹی ، بنوں میں ڈیم، ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل کرنے کا اعلان، گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں: نواز شریف
وزیر اعظم کا لکی مروت میں یونیورسٹی ، بنوں میں ڈیم، ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل کرنے کا اعلان، گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں: نواز شریف

وزیر اعظم کا لکی مروت میں یونیورسٹی ، بنوں میں ڈیم، ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل کرنے کا اعلان، گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں: نواز شریف

13162566_1689086744679355_1570697091_n

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو پتا چلنا چاہیے کہ کون پاکستان کی تباہی کی اور کو ن پاکستان کی ترقی کی سیاست کرتا ہے ہم پر 22 سال پرانے الزامات لگائے جارہے ہیں ہمارے خلاف ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو ایک منٹ میں اپنے گھر چلا جاوں گا انہیں نہیں پتا کہ ان کا کس سے واسطہ پڑاہے ہم گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے لوگ نہیں ہیں۔ ہم عوام کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں یہ کس منہ سے ہم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں ،یہ منہ اور مسور کی دال! جیسے جیسے وقت گزرے گا آپ کو پتا لگ جائے گا۔
بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دو سال دھاندلی کا رونا روتے رہے اور جب سپریم کورٹ نے فیصلہ میں کہا کہ 2013 میں پاکستان میں کہیں بھی دھاندلی نہیں ہوئی ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے منہ پر طمانچہ تھا لیکن انہوں نے قوم سے معافی بھی نہیں مانگی۔ہیلی کاپٹر سے دیکھ رہا تھا کہ کہیں نیا خیبر پختونخوا بن جائے لیکن مجھے کہیں نیا خیبر پختونخوا نظر نہیں آیا اگر ہماری حکومت ہوتی تو نیا خیبر پختونخوا بنتا نظر آتا۔ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود خدمت کرنے کیلئے آئے ہیں۔ 1991 میں پشاور سے اسلام آباد موٹروے تعمیر کی اور گزشتہ ادوار میں خیبر پختونخوا میں بے شمار سڑکیں بنائیں جبکہ سنہرے خواب دکھانے والے عام لوگوں سے ملنا بھی گوارا نہیں کرتے ۔اقتصادی راہداری کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستان سے 2018 میں مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی ۔
انہوں نے قومی خزانے کے منہ کھولتے ہوئے لکی مروت میں یونیورسٹی کے قیام ، بنوں انڈسٹریل زون ، کوہاٹ اور کرک کے انڈسٹریل زونز ، ضلع کونسل بنوں کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز ، پانچ یونین کونسلز کو گیس کی منظوری اور بنوں ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئر پورٹ بنانے ، نورنگ تا گنڈی چوک، گنڈیلا تا کوہاٹ اور دیگر علاقوں میں ڈبل روڈ کی تعمیر ، ڈی آئی خان تک انڈس ہائی وے کی بحالی اور مرمت کا کام ، بنوں میں موجود ساڑھے 3 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کو 7 سے آٹھ میگاواٹ تک بڑھانے اور بنوں میں ڈیم کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top