Home / Uncategorized / وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری نہیں بلکہ انتہائی معمولی نوعیت کا آپریشن ہورہا ہے: سینئر صحافی احمد قریشی کا دعویٰ
وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری نہیں بلکہ انتہائی معمولی نوعیت کا آپریشن ہورہا ہے: سینئر صحافی احمد قریشی کا دعویٰ

وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری نہیں بلکہ انتہائی معمولی نوعیت کا آپریشن ہورہا ہے: سینئر صحافی احمد قریشی کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن احمد قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہورہی بلکہ ان کا انتہائی معمولی نوعیت کا آپریشن ہورہا ہے اور اس حوالے سے مبالغہ آمیزی کی جارہی ہے ۔
نجی ٹی وی نیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر سے بات ہوئی ہے جس نے کہا ہے کہ ”یہ Atrial Fibrillation Ablation اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہے ۔ یہ میرے ساتھ 2 دفعہ ہوچکا ہے اور یہ پروسیجر 45 منٹ سے بھی کم وقت لیتا ہے ۔ آپریشن سے پہلے اس کی تیاری کیلئے ایک گھنٹے کا وقت درکار ہوتاہے جبکہ مریض کو آبزویشن کیلئے 2 دن رکھا جاتا ہے ۔ مریم نواز وزیر اعظم کی علالت کی سنجیدگی کے حوالے سے مبالغہ کر رہی ہیں ۔“
احمد قریشی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پریس ریلیز جاری کردیتی اور وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے مبالغہ آرائیاں نہ کرتی تو یہ سب باتیں کرنے کی مجھے ضرورت نہیں تھی لیکن چونکہ ایسا نہیں کیا گیا اس لیے یہ بتانا ہماری ذمہ داری ہے کہ حقیقت کیا ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top