Home / Uncategorized / وزیر اعظم کی تصویر جس نے سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا کردیا ،اس دوکان سے لیے جانے والے ایک سوٹ کی اوسط قیمت کتنی ہے ،جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
وزیر اعظم کی تصویر جس نے سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا کردیا ،اس دوکان سے لیے جانے والے ایک سوٹ کی اوسط قیمت کتنی ہے ،جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

وزیر اعظم کی تصویر جس نے سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا کردیا ،اس دوکان سے لیے جانے والے ایک سوٹ کی اوسط قیمت کتنی ہے ،جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

13046108_1683708931883803_1173423917_n

وزیر اعظم نواز شریف لندن میں جس لگثری ملبوسات کی دوکان پر گئے تھے وہا ں ایک سوٹ کی قیمت 1200پاونڈ(تقریبا ً پاکستانی ایک لاکھ 79ہزار روپے) سے شروع ہوکر 5ہزار پاونڈ (تقریباً پاکستانی ساڑھے 7لاکھ روپے )تک جاتی ہے۔وزیر اعظم کی لندن میں مردوں کے لگثری ملبوسات کی مہنگی ترین دوکان پر تصویر نے سوشل میڈ یا پر ہنگامہ کردیا ،ان کی لندن میں سکیبل ٹیلرنگ شاپ کے اسسٹنٹ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈ یا پر آئی جس پر سوشل میڈ یا میں کافی بحث کی گئی ۔ اس کے بعد ٹیلرنگ شاپ نے تصویر کو ڈیلیٹ کردیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ٹیلر نگ شاپ کے سٹاف نے تصدیق کی ہے وزیر اعظم اس دوکان پر آئے تھے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتا یا کہ کہ سوشل میڈ یا پر زیر بحث آنے والی یہ تصویر وزیر اعظم کے اس دورے کی ہے یا دو ماہ قبل لی گئی تھی ۔اس دوکان پر پاکستان کے بہت سے سیاستدان،صنعت کار اور کارباری شخصیات شاپنگ کے لیے جاتے ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top