Home / Uncategorized / وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز پر سماعت ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے وفود الیکشن کمیشن پہنچ گئے
وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز پر سماعت ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے وفود الیکشن کمیشن پہنچ گئے

وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز پر سماعت ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے وفود الیکشن کمیشن پہنچ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز پر سماعت کیلئے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے وفود الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے دانیال عزیزاور طلال چوہدری جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نعیم الحق، یاسمین راشد اور عندلیب عباس الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید بھی وزیر اعظم نواز شریف کے نااہلی سے متعلق ریفرنسز کی ابتدائی سماعت کیلئے الیکشن کمیشن پہنچے ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سڑک، الیکشن کمیشن اور عدالت کے 3 آپشنز ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملا تو عدالتوں میں جائیں گے اور سڑکوں پر بھی آئیں گے۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ارکان پر اعتماد ، انصاف کی پوری امید ہے۔
واضح رہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر 4 سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top