Home / Uncategorized / وزیر اعظم کے پروٹوکول افسر کی گھر میں گھس کر فائرنگ، مکینوں نے دفاعی حملہ میں ہسپتال پہنچادیا
وزیر اعظم کے پروٹوکول افسر کی گھر میں گھس کر فائرنگ، مکینوں نے دفاعی حملہ میں ہسپتال پہنچادیا

وزیر اعظم کے پروٹوکول افسر کی گھر میں گھس کر فائرنگ، مکینوں نے دفاعی حملہ میں ہسپتال پہنچادیا

13219566_1693390400915656_412200206_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے پروٹوکول افسر کو افسری مہنگی پڑگئی ۔ خاتون کے گھر میں زبردستی داخل تو ہوا مگر بھائیوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے کچھ ہی دیر میں موصوف کو ہسپتال پہنچادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارہ کہو کے علاقے میں طاقت کے نشے میں چور وزیر اعظم نواز شریف کا پروٹوکول افسر اسلحہ کے زور پر کلثومہ نامی خاتون کے گھر میں گھس گیا اور ہوائی فائرنگ شروع کردی جبکہ خاتون کو ہراساں بھی کیا ۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی خاتون کے بھائی جو گھر میں ہی موجود تھے اپنی بہن کی مدد کو پہنچے اور پروٹوکول افسر کو پکڑ کر پروٹوکول سے نوازنا شروع کردیا۔ بھائیوں نے پروٹوکول افسر کو اتناپروٹوکول دیا کہ اسے اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔
اسلام آباد پولیس نے شفاف طریقے سے واقعہ کی انکوائری کی اور کلثومہ کے گھر سے شواہد جمع کرنے کے بعد پروٹوکول افسر کے خلاف گھر میں زبرستی گھسنے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے تو انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے وزیر اعظم کے پروٹوکول افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ متاثرہ خاتون کلثومہ کو انصاف ملتا ہے یا پروٹوکول افسر کو با اثر ہونے کا فائدہ؟۔

Comments are closed.

Scroll To Top