Home / Uncategorized / وزیر اعلی شہباز شریف اورنج میٹرو ٹرین کے ذکر پر جذباتی ہو گئے ،ڈائس چھوڑ کر میز پر مکے برسا دیئے
وزیر اعلی شہباز شریف اورنج میٹرو ٹرین کے ذکر پر جذباتی ہو گئے ،ڈائس چھوڑ کر میز پر مکے برسا دیئے

وزیر اعلی شہباز شریف اورنج میٹرو ٹرین کے ذکر پر جذباتی ہو گئے ،ڈائس چھوڑ کر میز پر مکے برسا دیئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ذکر پر جذباتی ہو گئے اور ڈائس چھوڑ کر میز پر مکے برسا دیئے ۔دنیا نیوز کے مطابق ایک تقریب سے دوران ِخطاب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ذکر پر جذباتی ہو گئے ۔
شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ اشرافیہ نہیں چاہتی کہ غریب کے بچے عزت کا سفر کریں ،اشرافیہ چاہتی ہے کہ لینڈ کروزر اور پجارو ہوں اور رات کو جام چلیں ۔انہوں نے کہا کہ چند مٹھی بھر اشرافیہ منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں ۔شہباز شریف نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ فلاحی منصوبوں کے راستے کے پتھروں کو گہرے سمندروں میں غرق کرنا ہو گا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top