Home / Uncategorized / وقار یونس کا آئی پی ایل میں کمنٹری کرنے کا فیصلہ
وقار یونس کا آئی پی ایل میں کمنٹری کرنے کا فیصلہ

وقار یونس کا آئی پی ایل میں کمنٹری کرنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کواستعفیٰ دیتے ہی نیا کام مل گیا ہے اور اب وہ انڈین پریمیئر لیگ میں کمنٹری کا فریضہ سرانجام دیں گے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد گزشتہ دنوں ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے فوری بعد انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ سے کمنٹری کا معاہدہ کرلیا ہے۔ وقار یونس آج شام پاکستان سے انڈیا کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ 9 اپریل سے شروع ہوگی اور 29 مئی کو فائنل کھیلا جائے گا ۔پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی بھارت میں کمنٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top