Home / Uncategorized / ون ڈے رینکنگ میں 9ویں پوزیشن میں کوئی فکرمندی کی بات نہیں :اظہر علی
ون ڈے رینکنگ میں 9ویں پوزیشن میں کوئی فکرمندی کی بات نہیں :اظہر علی

ون ڈے رینکنگ میں 9ویں پوزیشن میں کوئی فکرمندی کی بات نہیں :اظہر علی

13162248_1690012231253473_955899253_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ ون ڈے رینکنگ میں نویں پوزیشن میں فکرمندی کی کوئی بات نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اظہر علی کا کہناتھا کہ نئی سلیکشن کمیٹی اور کوچ کے آنے سے کارکردگی میں بہتری آئے گی ،پاکستان نے نیوزی لینڈ میں جیتنے کا موقع ضائع کیا ہے اور انگلینڈ کو ہرانا آسان نہیں ہو گا ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارتی ٹیم کی رینکنگ میں بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے ،اس فہرست میں سری لنکا پانچویں، انگلینڈ چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر چلا گیاہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top