Home / Uncategorized / ’وہ آدمی جس نے 1998ءمیں ہی 9/11 کی پیشنگوئی کردی تھی‘
’وہ آدمی جس نے 1998ءمیں ہی 9/11 کی پیشنگوئی کردی تھی‘

’وہ آدمی جس نے 1998ءمیں ہی 9/11 کی پیشنگوئی کردی تھی‘

13090128_1685710011683695_438592683_n

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی گلوکار پرنس راجرز نیلسن گزشتہ دنوں اپنے سٹوڈیو کی لفٹ میں مردہ پائے گئے، اور ان کی موت کے حوالے سے کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق پرنس راجر کے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ انہوں نے نائن الیون کے سانحے کی پیش گوئی واقعے کے رونما ہونے سے تین سال قبل ہی کر دی تھی۔انہوں نے 23دسمبر1998ءکو نیدرلینڈز میں ایک کنسرٹ کے دوران گانا گایا تھا جس کے بول یوں تھے کہ ”مجھے امریکا واپس جانا ہے، مجھے بم کے لئے تیار ہونا ہے، اسامہ بن لادن بم برسانے کی تیاری کرو، امریکہ! محتاط رہنا تمھارے لئے بہتر ہو گا، 2001ءمجھے مارو۔“ان کے اس گانے سے نائن الیون کے سانحے کا واضح اشارہ مل رہا ہے۔

چین نے امریکہ اور اس کے حامیوں کو ایک اور جھٹکا دے دیا، ایسی جگہ اپنے جنگی طیارے پہنچادئیے کہ بہت سے ممالک کی نیندیں اُڑادیں
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق راجرنیلسن اب امریکی حکومت کے ایک ایسے اقدام کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے جسے بعض لوگ افواہ قرار دیتے ہیں اور بعض اس پر یقین رکھتے ہیں۔ راجر نیلسن کا کہنا تھا کہ ”امریکی حکومت اپنے شہریوں کے اوپر ہوائی جہازوں کے ذریعے خفیہ طور پر ایک کیمیکل کا سپرے کر رہا ہے۔ اس سپرے کے پیچھے کوئی جنگی مقصد ہو سکتا ہے یا پھر آبادی کو کنٹرول کرنا بھی۔ اس اس حوالے سے ایک گانا گایا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ ”ایک سچی وضاحت، لیکن کیا تم جانتے ہو؟ ایک اور سازش کی جا رہی ہے، وہ سازش یہ کہ وہ شہر کے اوپر کیمکلز کا چھڑکاﺅ کر رہے ہیں، جب ہم سوئے ہوتے ہیں۔“پرنس راجرز نیلسن کی موت کے متعلق کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ بہت سے اہم رازوں سے آگاہ تھے اس لیے انہیں قتل کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top