Home / Uncategorized / وہ ایک چیز جو مسافر جہاز میں موجود ہو تو دوران سفر لڑائیوں کا امکان 4 گنا بڑھ جاتا ہے
وہ ایک چیز جو مسافر جہاز میں موجود ہو تو دوران سفر لڑائیوں کا امکان 4 گنا بڑھ جاتا ہے

وہ ایک چیز جو مسافر جہاز میں موجود ہو تو دوران سفر لڑائیوں کا امکان 4 گنا بڑھ جاتا ہے

13162394_1690097877911575_42200670_n

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے دوران مسافروں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی دیکھنے میں آتے ہیں جن میں اکثر اکانومی کلاس کے مسافر ہی ملوث پائے جاتے ہیں۔ اب یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے ماہرین نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ان لڑائی جھگڑوں کی بڑی وجہ بتا دی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ہوائی جہازوں میں موجود پر آسائش اے کلاس کیبن اکانومی کلاس کے مسافروں کے ان جھگڑوں کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ یہ اے کلاس کیبن اکانومی کلاس کے مسافروں میں کمتری کا احساس پیدا کرتے ہیں جس سے ان میں غصے کے جذبات عود کر آتے ہیں۔“
ماہرین نے اپنی اس تحقیق کے لیے 50لاکھ فلائٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن جہازوں میں اے کلاس کیبن ہوتے ہیں ان میں لڑائی جھگڑے کے امکانات 4گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ کیتھرین ڈی سیلیس کا کہنا تھا کہ”فضائی سفر کو بہت زیادہ امتیازی بنا دیا گیا ہے جہاں اے کلاس کے مسافروں شاہانہ طریقے سے سفر کرتے ہیں جبکہ اکانومی کلاس میں مسافر ایک دوسرے میں پھنسے بیٹھے ہوتے ہیں جس سے ان میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے جو عدم برداشت پر منتج ہوتا ہے اور ان کی آپس میں لڑائیاں ہوتی ہیں۔“

Comments are closed.

Scroll To Top