Home / Uncategorized / وہ ایک کام جو افطار کے وقت قریباً ہر مسلمان کررہا ہوتا ہے، سعودی مفتی نے خلاف اسلام قرار دے دیا
وہ ایک کام جو افطار کے وقت قریباً ہر مسلمان کررہا ہوتا ہے، سعودی مفتی نے خلاف اسلام قرار دے دیا

وہ ایک کام جو افطار کے وقت قریباً ہر مسلمان کررہا ہوتا ہے، سعودی مفتی نے خلاف اسلام قرار دے دیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل افطار کے اہتمام کو دیکھیں تو کسی پر تکلف ضیافت کا گماں گزرتا ہے۔ محض یہی نہیں بلکہ شاندار افطاریوں کی خبریں میڈیا پر آتی ہیں، عام افراد بھی افطاری کے کھانوں کی دلکش تصاویر کی نمائش کرتے ہیں اور انہیں انٹرنیٹ پر شئیر کرنے کا رواج بھی عام ہو چکا ہے۔

نیوز سائٹ ایمریٹس 247 کے مطابق سعودی علماءکی اعلیٰ ترین کمیٹی کے رکن شیخ سعد بن ترکی الخطلان نے اس ریاکاری کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ”مسلمانوں کو ریاکاری کرتے ہوئے افطار کے کھانوں کی نمائش نہیں کرنا چاہیے، چاہے وہ افطاری کے کھانے ہوں یا کوئی دیگر کھانا۔ “سعودی اخبار الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کھانوں اور مقدس مقامات پر موجود زائرین کی تصویر کشی کرنا تاکہ اسے شائع کیا جا سکے، مذہب اور عبادات کی سرگرمیوں کے لئے نقصان دہ ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top