Home / Uncategorized / وہ ملک جس نے اپنے ہی کرکٹ بورڈ کو ٹورنامنٹ کی میزبانی سے روکدیا کیونکہ۔۔۔
وہ ملک جس نے اپنے ہی کرکٹ بورڈ کو ٹورنامنٹ کی میزبانی سے روکدیا کیونکہ۔۔۔

وہ ملک جس نے اپنے ہی کرکٹ بورڈ کو ٹورنامنٹ کی میزبانی سے روکدیا کیونکہ۔۔۔

13101577_1686331028288260_1084291214_n

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کی حکومت نے مقامی کالے باشندوں کو نظرانداز کرنے پر مختلف کھیلوں کیلئے موجود 4 بورڈز پر کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جنو بی افریقہ کے وزیر کھیل فیکیلی مبلولا نے تبدیلی کیلئے مقرر کئی اہداف حاصل کرنے میں ناکام پر جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ پر بھی کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ اس کے علاوہ رگبی، ایتھلیٹ اور نیٹ بال فیڈریشن پر بھی انہی الزامات کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے جس پر 2017ءمیں دوبارہ نظرثانی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020ءکا انعقاد جنوبی افریقہ میں ہونا ہے اور اس کے علاوہ جنوبی افریقہ نے کسی بھی ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کرنی تاہم اب اس پابندی کے باعث جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ 2023ءتک کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی میں دلچسپی کا اظہار نہیں کر سکتا۔

وزیر کھیل فیکیلی مبلولا نے کا کہنا ہے کہ ”میں نے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ، نیٹ بال جنوبی افریقہ اور جنوبی افریقن رگبی بورڈ کا ملک میں کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے کا استحقاق منسوخ کر دیا ہے کیونکہ یہ تمام بورڈز نسلی مسابقت کے حوالے سے طے کئے گئے اپنے ہی اہداف پر عملدرآمد نہیں کر سکے۔ میں اس2016ءسے لے کر 2017ءتک اس معاملے میں ان بورڈز کی کارکردگی کو دیکھتے دوبارہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کروں گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top