Home / Uncategorized / ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے صحت کے مسائل کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اور شایدیہ شائقین کرکٹ کیلئے سال کی سب سے حیران کن خبر ہے لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں بلکہ انگریزی اخبار ’ایکسپریس ٹربیون‘ نے اپنی ویب سائٹ پر شائقین کرکٹ کو یکم اپریل کی مناسبت سے ’فول ‘ بنایاہے ۔
ایکسپریس ٹربیون نے اپنی ویب سائٹ پر لکھاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ ’بی سی سی آئی‘ کی طرف سے جاری بیان میں کہاہے کہ ویرات کوہلی ورلڈٹی 20میں ایک ہیرو جیسا کھیل پیش کررہے ہیں لیکن گزشتہ رات چھاتی میں درد کے بعد ان میں دباﺅ اور دل کی تکلیف کا پتہ چلا۔
جمعرات کی رات کو ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی تھی جہاں انگلینڈ کیساتھ مقابلہ کرے گی جبکہ کوہلی نے اپنے مداحوں سے کہاکہ مجھے افسوس ہے کہ آپ کی توقعات پر پورانہیں ہوسکالیکن اب مجھے اپنا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔سب سے بڑھ کر یہ کہ بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے میچ کے بعد گفتگومیں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے کر میلہ لوٹ لیااور اس فیصلے نے کوہلی کو مجبور کیا تاہم اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ اخبار نے لکھاکہ ویرات کوہلی کے دوست اور ساتھی بھی اس فیصلے پر حیران تھے اور کہاکہ وہ گزشتہ دنوں سے دباﺅ میں تھا اور اس فیصلے پر بھارتی شائقین نے غصے اور افسوس کا اظہار کیاجبکہ ٹوئٹر پر #CallHimBackAnushkaٹرینڈ چل پڑا۔
ایک مرتبہ پھر واضح رہے کہ اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں بلکہ انگریزی اخبار کی طرف سے قارئین کو یکم اپریل کی مناسبت سے ’فول ‘بنایاگیا۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ انگریزی میں خبر سامنے آنے کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس کو سچ سمجھتے رہے اور طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں اور یکم اپریل کی مناسبت سے یہ ایک خیالاتی خاکہ تھا۔ 

Comments are closed.

Scroll To Top