Home / Uncategorized / ویناملک اپنے شوہر کے ہمراہ پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئیں
ویناملک اپنے شوہر کے ہمراہ پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئیں

ویناملک اپنے شوہر کے ہمراہ پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئیں

13084288_1685652241689472_571696020_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ماڈل و اداکارہ وینا ملک خان اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے لیڈر ہیں اور میں اپنے شوہر اسد خان خٹک کے ہمراہ ان کے جلسہ میں شرکت کیلئے اسلام آباد جارہی ہوں۔
بعد ازاں نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے عوام کو نئی سوچ دی ہے ، میں اورمیرے شوہر اسد خٹک عمران خان کے مداح ہیں اور اسی لیے اسد نے ان کیلئے خصوصی گانا بھی گایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کیلئے وہ خصوصی طور پر دبئی سے آئے ہیں اور جلسے کیلئے خصوصی لباس بھی تیار کرایا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top