Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (1)

Home / Uncategorized / وینا ملک عبدالستار ایدھی کو گردہ دینے کیلئے تیار
وینا ملک عبدالستار ایدھی کو گردہ دینے کیلئے تیار

وینا ملک عبدالستار ایدھی کو گردہ دینے کیلئے تیار

13187824_1692731317648231_1350213416_n

کراچی (ویب ڈ یسک) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کرکے دنیا بھر میں پاکستانی قوم کا ہی نہیں ملک کا نام بھی روشن کیا۔ ان کی بیماری کا سن کر دکھ ہوا تھا ، ان کی زندگی کے لئے میں اپنا گردہ دینے کے لئے بھی تیار ہوں۔ ان کے لئے زندگی بھی قربان کرسکتی ہوں۔ ایدھی صاحب کتنی بڑی شخصیت ہیں اس کا احساس پاکستان سے باہر جاکر ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایدھی سنٹر کے مرکزی آفس میں عبدالستار ایدھی کی عیادت کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکے شوہر اسدخٹک بھی موجود تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد زیر تکمیل تین بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ والدین او رسسرال والے چاہتے ہیں کہ سیاست میں حصہ لوں لیکن ذاتی طور پر سماجی ، فلاحی اور انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔وینا ملک کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ وینا کو نجی چینلزسے ماہ صیام کی نشریات کی میزبانی کی آفر ز مل چکی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top