Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (25)

Home / Uncategorized / وینرویلا میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ، حکومت نے ہفتے میں دو دن کام کا اعلان کر دیا
وینرویلا میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ، حکومت نے ہفتے میں دو دن کام کا اعلان کر دیا

وینرویلا میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ، حکومت نے ہفتے میں دو دن کام کا اعلان کر دیا

13090503_1686731294914900_1351259227_n (1)

کراکس (مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا جس کے بعد حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر میں ورکرز کیلئے ہفتے میں دو دن کام کا اعلان کر دیا ۔
غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق توانائی کے بحران نے وینزویلا کی حکومت کو انتہائی اقدام پر مجبور کردیا اور حکومت نے اس بحران پر قابو پانے کے لیے پبلک سیکٹر ورکرز کے لیے ہفتے میں دو دن کام کا اعلان کردیا ہے۔
وینزویلا کے نائب صدر ارستوبولا استورز نے سرکاری ٹیلی ویژن پر ہفتے میں دو دن کام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول سرونٹ توانائی کے بحران کے خاتمے تک ہفتے میں صرف پیر اور منگل والے دن کام پر آئیں گے۔
وینز ویلا کو بارشوں کی کمی کی وجہ سے اس وقت خشک سالی کا سامنا ہے جس کے باعث پانی کی سطح بہت نیچے چلی گئی ہے اور اس بحران سے ملک کے ہائیڈروالیکٹرک ڈیمز نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ اپوزیشن نے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بحران کے حل کے لیے مناسب منصوبہ بندی نہیں کی۔
واضح رہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے اس سے قبل کئی اقدام اٹھا چکی ہے جس میں شاپنگ مال کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ انہیں شام سے قبل بند کردیا جائے اور وہ خود اپنی تونائی پیدا کریں جبکہ قومی وقت کو بھی ایک گھنٹہ پیچھے کردیا گیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top