Home / Uncategorized / وی آئی پیز کی آمد پر سکولوں کو بند کرانابد ترین عمل ہے:عمران خان
وی آئی پیز کی آمد پر سکولوں کو بند کرانابد ترین عمل ہے:عمران خان

وی آئی پیز کی آمد پر سکولوں کو بند کرانابد ترین عمل ہے:عمران خان

13140845_1689093718011991_1286306069_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنوں میں وزیراعظم کے جلسہ کے موقع پر سکولوں کو بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وی آئی پیز کی آمد پر سکولوں کو بند کرانابد ترین عمل ہے۔انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وہ یہ سلسلہ بند کرے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا وی آئی پیز کی آمد پر تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی ادارے انحطاط پذیر ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا میں کے پی کے حکومت سے کہتا ہوں کہ وہ اس ضمن میں فوری اقدامات کریں۔

خیال رہے کہ بنوں میں وزیراعظم نواز شریف ایک جلسہ سے خطاب کرنے کیلئے آئے تو اس موقع پر تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top