Home / Uncategorized / ٹام موڈی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط ترین امیدوار، پی سی بی نے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا
ٹام موڈی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط ترین امیدوار، پی سی بی نے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا

ٹام موڈی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط ترین امیدوار، پی سی بی نے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے سب سے مظبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں اور پی سی بی نے انہیں مذاکرات کیلئے گرین سگنل بھی دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی اس وقت آئی پی ایل کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں جبکہ وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی اسی سلسلے میں وہاں موجود ہیں۔بیشتر پی سی بی حکام نے ڈین جونز کی مخالفت کی جس کے بعد پی سی بی نے وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو ٹام موڈی سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ ٹام موڈی آئی پی ایل میں کوچنگ کا معاہدہ مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں
واضح رہے کہ ٹام موڈی 2005 سے 2007 تک سری لنکا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے ہیں اور ان کی کوچنگ میں لنکن ٹیم ورلڈ کپ 2007 میں رنر اپ رہی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top