Home / Uncategorized / ٹرمپ کی مسلمانوں سے متعلق پالیسی سراسر غلط اوراحمقانہ ہے ، میں اپنے بیان پر معافی نہیں مانگوں گا:ڈیوڈ کیمرون
ٹرمپ کی مسلمانوں سے متعلق پالیسی سراسر غلط اوراحمقانہ ہے ، میں اپنے بیان پر معافی نہیں مانگوں گا:ڈیوڈ کیمرون

ٹرمپ کی مسلمانوں سے متعلق پالیسی سراسر غلط اوراحمقانہ ہے ، میں اپنے بیان پر معافی نہیں مانگوں گا:ڈیوڈ کیمرون

13149887_1690373501217346_1147565710_n

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں سے متعلق پالیسی سراسر غلط اوراحمقانہ ہے ، میں اپنے بیان پر کسی صورت معافی نہیں مانگوں گا۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کاامریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کابیان نہ صرف غلط بلکہ احمقانہ بھی ہے ،میں اس پرڈونلڈ ٹرمپ سے معذرت نہیں کروں گا ۔

صحافیوں کے سوال پر کہ کیا اب وہ اپنے بیان پر معذرت کرنا چاہیں گے تو ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ ” میں وہ نظریہ نہیں بدلوں گا اور نہ ہی اب بدل سکتا ہوںاور میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ٹرمپ کامسلمانوں سے متعلق پالیسی کا خیال غلط تھا ،غلط ہے اور غلط ہی رہے گا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top