Home / Uncategorized / ٹرمپ کے واحد صدارتی امیدوار نامزد ہونے پر صحافی کو اخبار کھانا پڑ گیا
ٹرمپ کے واحد صدارتی امیدوار نامزد ہونے پر صحافی کو اخبار کھانا پڑ گیا

ٹرمپ کے واحد صدارتی امیدوار نامزد ہونے پر صحافی کو اخبار کھانا پڑ گیا

13220060_1693378754250154_1945809623_n

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ٹرمپ کے واحد امیدوار رہ جانے پر امریکی صحافی نے اخبار کا صفحہ کھالیا۔ ٹرمپ کے واحد ری پبلکن صدارتی امیدوار رہ جانے پر صحافی نے بات کا پکا ثابت ہونے کیلئے اخبار کا پورا صفحہ کھا لیا۔ یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ کے رہی پبلکن صدارتی امیدوار نامزد ہونیکا امکان نہ ہونے کے برابر تھا۔ ری پبلکن کا چہیتا امیدوار جیب بش تھا جبکہ متنازعہ بیانات نے ٹرمپ کے نامزد ہونیکا رہا سہا امکان بھی ختم ہو رہا تھا۔ اس سیاسی ماحول میں صحافی ڈینامل بنک نے پچھلے برس اکتوبر میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ نامزد ہوئے تو وہ اپنے ا لفاظ چبالے گا۔ اب صحافی دینامل بنک کے پاس اپنے الفاظ چبانے کے سوا چارہ نہ تھا ۔ لیکن اخبار نے اس کا بھرم ایسے رکھا کہ طرح طرح کے کھانے بنوائے اور اخبار میں چھپے کالم کا صفحہ باریک باریک ریزو ںکی صورت میں 9 لذیذ کھانوں میں ایسے ڈالا کہ نگلنا آسان ہو گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top