Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (1)

Home / Uncategorized / ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتا ہے، ٹرالی ٹرالی ہوتی ہے، عابد شیر علی بھی خواجہ آصف کے نقش قدم پر چل نکلے
ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتا ہے، ٹرالی ٹرالی ہوتی ہے، عابد شیر علی بھی خواجہ آصف کے نقش قدم پر چل نکلے

ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتا ہے، ٹرالی ٹرالی ہوتی ہے، عابد شیر علی بھی خواجہ آصف کے نقش قدم پر چل نکلے

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے شیریں مزاری کو ”ٹریکٹر ٹرالی“ کہے جانے کے معاملے پر جتنا شور مچایا گیا ہے حکومتی اراکین ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتنا ہی ان الفاظ کو دہرا رہے ہیں ۔

خواجہ آصف کے بعد وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے بھی دبے الفاظ میں شیریں مزاری کا مذاق اڑا دیا اور ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے پارلیمینٹ میں خواجہ آصف کے ریمارکس سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ”ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتا ہے اور ٹرالی ٹرالی ہوتی ہے، چاہے وہ پارلیمینٹ کے اندر ہو یا باہر ہو“۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے مسلسل شور شرابہ کیا جا رہا تھا اور کئی قسم کی آوازیں آ رہی تھیں ابس اسی بات پر خواجہ آصف نے روانی میں ایسے الفاظ کر دیئے تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا اس کے باوجود انہوں نے اسمبلی کے تمام اراکین سے معذرت کی ہے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی کسانوں کا نشان ہے ، کوئی اس سے پریشان کیوں ہوتا ہے۔ ویسے بھی وزیراعظم نے ٹریکٹر ٹرالی سستی کی، ہمیں تو اس پر خوش ہونا چاہئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top