Home / Uncategorized / ٹیکسلا: افغان فوجی افسر سبزی فروش کے بھیس میں گرفتار
ٹیکسلا: افغان فوجی افسر سبزی فروش کے بھیس میں گرفتار

ٹیکسلا: افغان فوجی افسر سبزی فروش کے بھیس میں گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹیکسلا سے افغان نیشنل آرمی کے افسر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والا افغان فوجی افسر نور آغا سبزی فروش کے بھیس میں مشرق آباد میں مقیم تھا۔ حساس اداروں نے نور آغا کے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ٹیکسلا میں مصروف ترین بازار میں چھاپہ مار کر افغان نیشنل آرمی کے افسر کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کو بھی انٹیلی جنس اطلاع پر گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افغان افسر اور اس کا بھائی 20 سال سے علاقے میں رہائش پذیر تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top