Home / Uncategorized / پاجامہ لیکس کہنے پر وزراء پر برہم ، پیمپرز کی ضرورت پڑنے والی ہے: شیخ رشید
پاجامہ لیکس کہنے پر وزراء پر برہم ، پیمپرز کی ضرورت پڑنے والی ہے: شیخ رشید

پاجامہ لیکس کہنے پر وزراء پر برہم ، پیمپرز کی ضرورت پڑنے والی ہے: شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کے وفاقی اور صو بائی وزراءاپنے ہوش و ہواس کھو بیٹھے ہیں، ایک صوبائی وزیر نے کہا کہ پانامہ نہیں پاجامہ لیکس ہیں، اگر یہ پاجامہ لیکس ہیں تو میں کیا یہ کہوں کہ آپ راجپوتوں کو پیمپر کی ضرورت پڑنے والی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی اخلاقیات نہیں، ان کے ایک رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اخلاقیات کا درس دیتے ہیں حالانکہ ان کے والد چوہدری انور عزیز کو جونیجو کا بینہ میں یہ امتیازی حیثیت حاصل تھی کہ انہیں کرپشن پر کابینہ سے نکال دیا گیا تھا۔ دانیال عزیز کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

Comments are closed.

Scroll To Top