Home / Uncategorized / پارٹی انتخابات 2018 کے بعد ہوں گے ، فیصلوں پر اعتراض کرنے والے اپنی الگ جماعت بنالیں: عمران خان
پارٹی انتخابات 2018 کے بعد ہوں گے ، فیصلوں پر اعتراض کرنے والے اپنی الگ جماعت بنالیں: عمران خان

پارٹی انتخابات 2018 کے بعد ہوں گے ، فیصلوں پر اعتراض کرنے والے اپنی الگ جماعت بنالیں: عمران خان

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے پارٹی میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سخت رویہ اپناتے ہوئے رہنمائوں کو آخری وارننگ دے دی اور کہا ہے کہ پارٹی انتخابات 2018 کے بعد ہوں گے اور جس کو پارٹی کے فیصلوں پر اعتراض ہے وہ اپنی الگ جماعت بنالے ۔
پارٹی میں موجود دھڑے بندی سے تنگ کپتان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نے انتہائی سخت رویہ اپنا لیا اور دھڑے بندی کرنے والے رہنمائوں کو آخری وارننگ دے دی ۔ کپتان کا کہنا تھا کہ اب پارٹی فیصلوں پر اختلاف برداشت نہیں ہوگا اور اس حوالے سے آخری وارننگ دے رہا ہوں جس کو پارٹی کے فیصلوں پر اعتراضات ہیں وہ اپنی الگ جماعت بنالے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات 2018 کے بعد ہوں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top