Home / Uncategorized / پارٹی نے اجاز ت دی تو 2018 ءمیں الیکشن لڑوں گی : مریم نواز
پارٹی نے اجاز ت دی تو 2018 ءمیں الیکشن لڑوں گی : مریم نواز

پارٹی نے اجاز ت دی تو 2018 ءمیں الیکشن لڑوں گی : مریم نواز

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں کوئی اختلافات لوگوں کو صحیح اندازہ نہیں ہے کہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کا تعلق کتنا مضبوط ہے، اس لئے وہ غلط افواہیں اڑاتے ہیں،حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی اور اگلے 5 سال کیلئے بھی ن لیگ ہی حکومت بنائے گی۔ پارٹی نے کہا تو 2018ءمیں الیکشن لڑوں گی ورنہ پیچھے بیٹھ کر پارٹی کیلئے کام کرتی رہوں گی۔

نجی ٹی وی چینل ’کیپیٹل‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز میرا حریف نہیں چھوٹا بھائی ہے اور میری عزت سگی بہنوں سے بڑھ کر کرتا ہے۔ حمزہ اور میرے درمیان بہترین انڈرسٹینڈنگ ہے۔ میرا اور اس کا رشتہ وہی ہے جو شہباز شریف اور نوازشریف کا ہے۔ وزیراعظم کے جانشین کون ہونگے یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے، مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے مریم نواز نے بتایا کہ ٹی او آرز کا معاملہ بڑا پیچیدہ اور حساس ہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتی۔ اس معاملہ پر وزیراعظم کی ایڈوائس کی ضرورت ہوئی تو وہ موجود ہوں گے۔ ڈاکٹرز نوازشریف کی تیزی سے صحت یابی پر بڑے خوش ہیں آج رات تک کمرے میں شفٹ کردیا جائے گا۔ شہباز شریف وزیراعظم نوازشریف کو اپنا لیڈر اور بزرگ سمجھتے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ ہماری فیملی ویلیوز  جن کو نہ جاننے والے اس طرح کی افواہیں اڑاتے ہیں۔ ان کو ہماری فیملی کی مضبوطی کا ادراک نہیں ہے۔ رشتے سیاست اور اقتدار سے بڑھ کر ہوتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے مجھے پیغام بھیجا ہے کہ آندھی کا شکار ہونے والے لوگوں کی مکمل مدد کی جائے اور متعلقہ وزیر کو پیغام پہنچایا جائے کہ مرنے والوں کے ورثاءکیلئے 5 لاکھ فی کس دیے جائیں اور معاشی نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ وزیراعظم کا پیغام پا کر بڑی خوشی ہوئی کہ وہ ٹھیک ہیں اور ملکی حالات سے با خبر ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ طوفان دو طرح کے ہوتے ہیں ایک اصل طوفان ہوتا ہے اور دوسرا وہ جو شرپسند عناصر بناتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت مجھے کوئی طوفان نظر نہیں آرہا۔ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی اور اگلے 5 سال کیلئے بھی ن لیگ ہی حکومت بنائے گی۔ پارٹی نے کہا تو 2018ءمیں الیکشن لڑوں گی ورنہ پیچھے بیٹھ کر پارٹی کیلئے کام کرتی رہوں گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے باہر میری کوئی جائیداد نہیں ہے اور میں دیئے گئے انٹرویو پر اب بھی قائم ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار صاحب نے میرے والد میاں نوازشریف کے ساتھ ہی سیاست شروع کی تھی ان کا بھی ہماری نظر میں بہت عزت کا مقام ہے، ان کے متعلق عجیب و غریب افواہیں ہمارے سیاسی مخالفین کی سازشیں ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top