Home / Uncategorized / پاسپورٹ دفاتر کا لنک ڈاؤن ، آپس میں رابطہ منقطع ہوگیا
پاسپورٹ دفاتر کا لنک ڈاؤن ، آپس میں رابطہ منقطع ہوگیا

پاسپورٹ دفاتر کا لنک ڈاؤن ، آپس میں رابطہ منقطع ہوگیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاسپورٹ دفاتر کا لنک ڈاؤن ہوگیا جس کی وجہ سے پاسپورٹ دفاتر کا آپس میں رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاسپورٹ دفاتر کا لنک ڈاؤن ہوگیا ہے ۔ لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے دفتری کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اورلاہور کے مختلف پاسپورٹ دفاتر کے درمیان رابطہ بھی متاثر ہوگیا ہے ۔ پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر لنک میں مسئلہ آیا ہے جس کی دستگی کا کام جاری ہے اور بہت جلد مسئلے پر قابو پالیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top