Home / Uncategorized / پالی کیلے ٹیسٹ: سری لنکن سپنرز کی گھومتی گیندوں نے آسٹریلوی بلے بازوں کو چکرا دیا، آئی لینڈرز 106رنز سے فاتح
پالی کیلے ٹیسٹ: سری لنکن سپنرز کی گھومتی گیندوں نے آسٹریلوی بلے بازوں کو چکرا دیا، آئی لینڈرز 106رنز سے فاتح

پالی کیلے ٹیسٹ: سری لنکن سپنرز کی گھومتی گیندوں نے آسٹریلوی بلے بازوں کو چکرا دیا، آئی لینڈرز 106رنز سے فاتح

پالی کیلے(نیوز ڈیسک) سری لنکا کے سپنرز نے پہلے ٹیسٹ میں اپنی گھومتی گیندوں سے آسٹریلوی بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ پہلی اننگ میں صرف 117رنز بنانے والی سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 106 رنز سے شکست دے کر سیریز میں سبقت حاصل کر لی۔میچ کے آخری دن آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے 185رنز درکار تھے جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی تھیں لیکن اس کے بلے باز ہیراتھ اور سنداکن کی گیندوں کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 161رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔ کپتان سمتھ 55اور مچل مارش 25رنز بنا سکے۔ ہیراتھ نے 5 اور سنداکن نے 3 کھلاڑی آوقٹ کئے۔ ہیراتھ نے میچ میں9 اور سنداکن نے 7وکٹیں ھاصل کیں۔ دوسری اننگ میں شاندا سنچری بنانے والے کوشل مینڈس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ یہ سری لنکا کی 27ٹیسٹو ں میں آسٹریلیا کیخلاف دوسری فتح ہے۔دونوں ٹیموں میں دوسرا ٹیسٹ4اگست سے گال میں شروع ہوگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top