Home / Uncategorized / پانامالیکس معاملہ ،آئندہ دو ہفتوں میں مزید انکشافات کریں گے :ڈائریکٹر آئی سی آئی جے
پانامالیکس معاملہ ،آئندہ دو ہفتوں میں مزید انکشافات کریں گے :ڈائریکٹر آئی سی آئی جے

پانامالیکس معاملہ ،آئندہ دو ہفتوں میں مزید انکشافات کریں گے :ڈائریکٹر آئی سی آئی جے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے کے ڈائریکٹر جیر رڈ رائل نے کہا ہے کہ آئندہ ایک دو ہفتوں میں پاناما لیکس کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آئیں گے ،ہمارے انکشافات پر آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دیا ہے ۔
پاناما پیپرز جاری کرنے والی تنظیم کے ڈائریکٹر جیر رڈ رائل کا آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں ،انکشافات کے بعد آئس لینڈ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیا اور چلی میں ٹرانسپیرنسی کے سربراہ بھی مستعفی ہو رہے ہیں۔ہمارے انکشافات پر فیفا کے صدراور میلسی کے خلاف بھی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں جلد اس حوالے سے مزید معلومات ملیں گی جسے وہ سب کے ساتھ شیئر کریں گے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top