Home / Uncategorized / پانامالیکس میں نام آنے کے بعدسیاستدانوں ،سرمایہ کاروں کی بیگمات کے پیروں سے رابطے
پانامالیکس میں نام آنے کے بعدسیاستدانوں ،سرمایہ کاروں کی بیگمات کے پیروں سے رابطے

پانامالیکس میں نام آنے کے بعدسیاستدانوں ،سرمایہ کاروں کی بیگمات کے پیروں سے رابطے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برصغیر کی تاریخ میں پیروں فقیروں سے عقیدت کا رجحان عام ہے اورپاکستان کی بڑی شخصیات بھی اسی پر یقین رکھتی ہیں ، سابق صدر آصف علی زرداری کے بھی ایک پیر تھے جو زیادہ ترایوان صدر میں ہی رہتے تھے اور ان کے مشوروں پر ہی آصف علی زرداری چلتے تھے ، ایسے ہی ایک مرتبہ پھر پیروں فقیروں کی چاندی ہوگئی اور پانامالیکس میں نام سامنے آنے کے بعد ’شرفاء‘ کی بیگمات نے پیروں فقیروں سے رابطے شروع کردیئے ہیں اور گھروں میں قرآن خوانی وغیرہ کا بھی اہتمام کیاجارہاہے ۔ خبررساں ایجنسی ’آن لائن ‘کے مطابق
پانامالیکس میں نام سامنے آنے کے بعد سیاستدانوں ، تاجروں اور سرمایہ داروں کی بیگمات نے اپنے شوہروں کی حفاظت کے لیے تعویر حاصل کرنے کے لیے پیروں فقیروں سے رابطے شروع کردیئے ہیں ، بیرون ملک مال وزر اور جائیدادوں کی حفاظت کیلئے گھروں میں قرآن خوانی کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں تاہم کسی شخصیت کا نام نہیں لیاگیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top