Home / Uncategorized / پاناما لیکس، قومی احتساب بیورو نے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں
پاناما لیکس، قومی احتساب بیورو نے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں

پاناما لیکس، قومی احتساب بیورو نے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں

13084165_1685381711716525_347114103_n

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما پیپر لیکس میں سامنے آنے والے انکشافا ت پر نیب حرکت میں آگیا ہے ، نیب ہیڈ کوارٹر نے لاہور آفس سے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
نجی ٹی وی ’’اے آروائی نیوز ‘‘کے مطابق نیب اسلام آباد ہیڈکوارٹر کی جانب سے پاناما پیپرز میں شریف خاندان کا نام سامنے آنے کے بعد لاہور کے ریجنل آفس کو ایک سوالنامہ بھیجا گیا ہے ۔ نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے بھیجے جانے والے سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کے آنے سے پہلے بھی غیر قانونی اثاثوں کی انکوائری چل رہی تھی اس پر اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے اور کہیں وہ انکوائری رکی ہوئی تو نہیں ہے ؟  نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کیا پاناما لیکس میں شریف خاندان کے سامنے آنے والے اثاثوں کا پہلی انکوائری میں ذکر ہے ؟ نیب ہیڈ کوارٹر نے سوالنامے کے جواب کے ساتھ لاہور آفس سے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں

Comments are closed.

Scroll To Top