Home / Uncategorized / پاناما لیکس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ مشاورتی اجلاس،وزیراعظم کے استعفے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق
پاناما لیکس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ مشاورتی اجلاس،وزیراعظم کے استعفے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق

پاناما لیکس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ مشاورتی اجلاس،وزیراعظم کے استعفے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق

13101353_1688821144705915_222500614_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تمام اپوزیشن جماعتیں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پر متفق ہو گئیں ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اعتزاز احسن کی رہائش گاہ میں پاناما لیکس کے معاملے پر 9اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس جاری ہے جس دوران وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کے مطالبہ پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہو گئی ہیں ۔اجلا س میں پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن چیف جسٹس کی سربراہی میں بنانے اور چھ سے آٹھ ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرنے پر اتفاق کر لیا گیاہے ۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیاہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کو عالمی آڈٹ فرم کی خدمات بھی حاصل ہوں ۔

اپوزیشن جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں انکوائری کمیشن 1956کے آئین کے تحت نہ بنانے ،صدارتی آرڈیننس سے بننے والے کمیشن کو پارلیمانی تحفظ فراہم کرنے اورسب سے پہلے وزیراعظم کے خاندان کی تحقیقات کرنے پر اتفاق کر لیا گیاہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top