Home / Uncategorized / پاناما لیکس میں ایسا کچھ نہیں جس کا نوٹس لیا جائے، نہ ہی کوئی درخواست آئی ہے: الیکشن کمیشن
پاناما لیکس میں ایسا کچھ نہیں جس کا نوٹس لیا جائے، نہ ہی کوئی درخواست آئی ہے: الیکشن کمیشن

پاناما لیکس میں ایسا کچھ نہیں جس کا نوٹس لیا جائے، نہ ہی کوئی درخواست آئی ہے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی اور شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد وزیراعظم نے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کیا لیکن اپوزیشن نے وہ بھی مسترد کردیا اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہاہے جبکہ الیکشن کمیشن نے واضح کیاہے کہ پاناما لیکس میں ایسی کوئی چیز نہیں جس کا نوٹس لیا جائے ، پھر بھی اگر ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن کا فائنانس ونگ جائزہ لے گا۔

الیکشن کمیشن میں میڈیا سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگومیں سیکریٹری الیکشن کمیشنبابر یعقوب فتح محمد نے کہاکہ پاناما لیکس کو فی الحال میڈیا پر ہی دیکھ رہے ہیں اس میں دی گئی معلومات میں ایسی کوئی چیز بظاہر نہیں جس کیسمری بنا کر الیکشن کمیشن کو منظوری کے لیے پیش کی جائے جب کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے بھیپاناما لیکس کے انکشافات کا جائزہ لینے کی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم ضرورت پڑی تو سیاسیفنانس ونگ جائزہ لے گا۔ 

 

Comments are closed.

Scroll To Top