Home / Uncategorized / پاناما لیکس کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے اپنے ٹیکس کی تفصیلات جاری کردیں
پاناما لیکس کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے اپنے ٹیکس کی تفصیلات جاری کردیں

پاناما لیکس کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے اپنے ٹیکس کی تفصیلات جاری کردیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما لیکس میں والد کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے نام سامنے آنے اور ہفتہ کے روز شدید عوامی احتجاج کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے 2014 اور 2015 کے دوران ادا کیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
بی بی سی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ٹیکس کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے گذشتہ 2 سال کے دوران 2 لاکھ پاؤنڈ آمدن پر 76 ہزار پاؤنڈ ٹیکس ادا کیا ۔انہوں نے یہ آمدن اپنی تنخواہ اور لندن میں اپنے آبائی گھر کے کرائے کے 46 ہزار 899 پاؤنڈ کا 50 فیصد حصہ ملنے پر حاصل کی ۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے پاناما لیکس کے حوالے سے کہا تھا کہ رواں ہفتہ ان کیلئے خاصا مشکل رہا اوروہ اسے بہتر انداز میں نمٹا سکتے تھے لیکن اب ’ اس سے سبق سیکھیں گے۔‘
رواں ہفتے پاناما لیکس آنے کے بعد برطانوی وزیراعظم نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے والد کی جانب سے بنائی گئی ایک آف شور کمپنی میں ان کے حصص بھی تھے تاہم انہوں نے 2010 میں وزیر اعظم بننے سے قبل تمام حصص فروخت کر دیے تھے اور حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والے 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ کی رقم پر عائد تمام ٹیکس بھی ادا کر دیے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top