Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (14)

Home / Uncategorized / پاناما لیکس کے بعد حکومت کو ایک اور جھٹکا، پانچ بار وزیررہنے والے چوہدری یوسف کا خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ
پاناما لیکس کے بعد حکومت کو ایک اور جھٹکا، پانچ بار وزیررہنے والے چوہدری یوسف کا خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

پاناما لیکس کے بعد حکومت کو ایک اور جھٹکا، پانچ بار وزیررہنے والے چوہدری یوسف کا خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامالیکس کے بعد حکومت کو ایک اور جھٹکا لگ ہے اور پانچ بار وزیررہنے والے آزاد کشمیر سے لیگی ٹکٹ ہولڈر چوہدری یوسف نے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے اور اس سلسلے میں چوہدری یوسف کے بھتیجے اظہر صادق پی ٹی آئی رہنماءجہانگیر ترین کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ پہنچ گئے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق اپنے خاندان کی طرف سے چوہدری اظہر صادق اپنا موقف عمران خان کے سامنے پیش کریں گے اور ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں باضابطہ اعلان متوقع ہے ۔ چوہدری اظہر صاد ق کاکہناتھاکہ پانامالیکس میں لیگی قیاد ت کانام آنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا، کرپٹ پارٹی قیادت کیساتھ نہیں چل سکے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top