Home / Uncategorized / پانامہ لیکس معاملہ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کا عید کے بعد سخت مزاحمت کا فیصلہ، کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں
پانامہ لیکس معاملہ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کا عید کے بعد سخت مزاحمت کا فیصلہ، کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں

پانامہ لیکس معاملہ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کا عید کے بعد سخت مزاحمت کا فیصلہ، کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے حکومت مخالف تیور بگڑنے لگے ہیں اور دونوں جماعتوں نے رمضان المبارک کے بعد حکومت کے خلاف سخت مزاحمت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پانامہ لیکس پر حکومت کے خلاف تحریک تیار کرنے کا عندیہ دیدیا ہے جبکہ رمضان المبارک کے بعد پنجاب میں جلسوں اور احتجاجی سرگرمیوں کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان نے بھی عید الفطر کے بعد سڑکوں پر آنے کا عندیہ دیا ہے اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران تیاری مکمل کر لیں جبکہ ارکان اسمبلی بھی متحرک ہو جائیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top