Home / Uncategorized / پانامہ لیکس کی تحقیقات شفاف نہ ہوئیں تو سڑکوں پر آئیں گے،رائے ونڈ کے گھیراﺅ کیسے کرنا ہے پلان بنانا شروع کر دیا:عمران خان
پانامہ لیکس کی تحقیقات شفاف نہ ہوئیں تو سڑکوں پر آئیں گے،رائے ونڈ کے گھیراﺅ کیسے کرنا ہے پلان بنانا شروع کر دیا:عمران خان

پانامہ لیکس کی تحقیقات شفاف نہ ہوئیں تو سڑکوں پر آئیں گے،رائے ونڈ کے گھیراﺅ کیسے کرنا ہے پلان بنانا شروع کر دیا:عمران خان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو سڑکوں پر آئیں گے اور انہوں نے رائے ونڈ کا گھیراﺅ کرنے کیلئے پلان بنانا شروع کر دیاہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کہناتھا کہ انہوں نے آج اپنے ایم پی ایز سے ملاقات کی ہے اور مشاورت کی ہے کہ رائے ونڈ کا گھیراﺅ کس طرح کرناہے۔انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان میں فیصلہ کن وقت آ گیاہے ،یہ لوگ ملک سے پیسہ چوری کر کے باہرلے جاتے ہیں اور ملک کو مقروض کر تے جاتے ہیں ،یہ لو گ ٹیکس بچانا چاہتے ہیں یاپھر کرپشن کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر لے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلسل قرض لیا جارہاہے اور قرض کی ادائیگی کیلئے ٹیکس لگائے جار ہے ہیں ۔
عمران خان کا کہناتھا کہ عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ دس سال پہلے پاکستان پر 5ہزار ارب روپے قرض تھا کہ جو کہ اب 21ہزار ارب روپے ہوگیاہے ،قرضوں کی ادائیگی کیلئے ملک پر ٹیکس لگایا جارہاہے ،عوام کا معاشی قتل کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس کیخلاف ساری قوم کو باہر نکالیں گے ،اور میں رائے ونڈ کے گھیراﺅ کا پلان بنانا شروع کر دیاہے،عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے ایم پی ایز سے اس بارے میں بات چیت بھی کی ہے اور وہ احتجاج میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو بھی دعوت دیتے ہیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ جمہوریت میں جب لیڈر پر الزام لگتاہے تو وہ خود جواب دیتاہے پارٹی جواب نہیں دیتی ،شریف خاندان کو چاہیے کہ وہ خود ا س کا جواب دیں ۔
عمران خان کا کہناتھا کہ میاں صاحب سے خطاب کے دوران سچ نکل گیا کہ جب کوئی کرپشن سے پیسہ بناتاہے تو اسے اپنے نام پر نہیں رکھتا ،آپ کے نام پر بھی کچھ نہیں ہے میاں صاحب ،آپ نے بچوں کے نام پر ڈال دیاہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top