Home / Uncategorized / پاکستانی فاسٹ باﺅلر جنید خان کانومولود بچہ وفات پا گیا
پاکستانی فاسٹ باﺅلر جنید خان کانومولود بچہ وفات پا گیا

پاکستانی فاسٹ باﺅلر جنید خان کانومولود بچہ وفات پا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جنید خان کا نومولود بچہ وفات پا گیا ہے۔ جنید خان نے بچے کی وفات کی وجہ تو بیان نہیں کی البتہ اسے اپنی زندگی کا بدترین دن قرار دیا ہے۔ پاکستانی پیسر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ”میری زندگی کا بدترین دن، میں نے اپنا پہلا بچہ کھو دیا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میری بیوی کی صحت اچھی ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہے“۔

جنید خان نے پاکستان کی جانب سے 22 ٹیسٹ، 9 ٹی 20 اور 52 ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور مجموعی طور پر 157 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ ان کی جانب سے بچے کی وفات کا پیغام سامنے آنے کے بعد ان کے ساتھی کرکٹرز کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے تعزیت کیلئے ٹوئٹر ہی کا سہارا لیا اور اپنے پیغام میں لکھا کہ ”تمہارے نقصان پر افسوس ہے، اللہ تم دونوں کو اس مشکل وقت سے گزرنے کیلئے صبر اور ہمت عطاءفرمائے، بھارتی کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں“۔

عمر گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”افسردہ خبر سن کر بہت دکھی ہوں۔ اللہ آپ کو صبر عطاءفرمائے۔ بہادر اور مضبوط بنو، ہم تمہارے ساتھ ہیں“

وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”تمہارے بچے کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، اللہ تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو صبر دے“

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے بھی اس پر دکھ کا اظہار کیا اور لکھا ”یہ سن کر بہت افسوس ہوا بھائی، تم اور تمہاری بیوی پر رحمت ہو“۔

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”یہ بہت افسردہ ہے، اس مشکل وقت میں ہم تمہارے ساتھ ہیں، تمہارے اور گھر والوں کیلئے دعا گو “

ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرنے پر جنید خان نے ایک ٹوئٹر پر جاری ایک اور پیغام میں ان سب کا شکریہ ادا بھی کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ”میری بیوی کی صحت یابی کی دعا کرنے کیلئے آپ سب کا شکریہ، مجھے اور میری بیوی کو اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں“۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top