Home / Uncategorized / پاکستانی مزدوروں نے سیلاب میں گھری 4 سعودی خواتین،ڈرائیور کو ڈوبنے سے بچالیا
پاکستانی مزدوروں نے سیلاب میں گھری 4 سعودی خواتین،ڈرائیور کو ڈوبنے سے بچالیا

پاکستانی مزدوروں نے سیلاب میں گھری 4 سعودی خواتین،ڈرائیور کو ڈوبنے سے بچالیا

13082158_1684946808426682_1972396250_n

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستانی مزدوروں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر سیلاب میں گھری 4 سعودی خواتین اور ڈرائیور کو ڈوبنے سے بچایا۔ عفیف میں البرقیہ بوائز سکول کے کمانڈر بدرالحمدین بن عمیرہ نے بتایا کہ عفیف کی وادی میں دو استانیاں، 2 طالبات سیلاب میں گھر گئی تھیں۔ ان کی گاڑی کا مقامی ڈرائیور بھی گاڑی سمیت موت کو اپنے سامنے دیکھ رہا تھا۔ حادثہ ڈرائیور کی خودسری کی وجہ سے ہوا۔ وہ پکی سڑک کی بجائے کچی سڑک پر سفر کرنے لگا تھا۔ اچانک سیلاب نے اس کی گاڑی کو روک لیا۔ سکول کے پرنسپل نے بتایا کہ ایک استانی کے شوہر نے درخواست کی کہ اس کی بیوی اور دیگر افراد سیلاب میں محصور ہیں بچایا جائے۔ میں نے فوراً پاکستانی مزدوروں بشیر الدین اور عاشق علی سے تعاون کے لئے کہا۔ دونوں وقوعہ پر تیر کر پہنچے جہاں استانیاں اور طالبان نے خوف و ہراس کی وجہ سے رو رو کر برا حال کرلیا تھا۔ پاکستانی مزدور انہیں بحفاظت لے آئے۔ ڈرائیور کو بھی بچالیا۔ پھر ان کو سکول پہنچایا۔ گاڑی کو رسوں کی مدد سے نکالا۔ دوسری طرف استانیوں کے ڈرائیور نے بتایا کہ راستہ مختصر کرنے کی نیت سے تبدیل کیا، اچانک سیلاب نے گھیر لیا۔ وہاں موجود پاکستانی نے پہلے استانیوں کو اور پھر مجھے سیلاب سے نکالا۔ ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور کی ذہنی حالت صورتحال ابتر ہونے کی وجہ سے بگڑ گئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top