Home / Uncategorized / پاکستانی نژاد فوزیہ مرزا کو ’ چیمپئن آف چینج ‘وائٹ ہاﺅس ایوارڈ سے نواز دیا گیا
پاکستانی نژاد فوزیہ مرزا کو ’ چیمپئن آف چینج ‘وائٹ ہاﺅس ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پاکستانی نژاد فوزیہ مرزا کو ’ چیمپئن آف چینج ‘وائٹ ہاﺅس ایوارڈ سے نواز دیا گیا

13153284_1690010881253608_186378211_n

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد کینیڈین آرٹسٹ فوزیہ مرزا کو ’ چیمپئن آف چینج ‘وائٹ ہاﺅس ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے ۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ اعلیٰ امریکی ایوارڈ ایسے بہترین فنکاروں کو دیا جاتا ہے جو اپنی پروفیشنل مہارت بروئے کار لاتے ہوئے اپنی کمیونٹی میں بدلاﺅ لاتے ہیں اور مختلف معاشروں کے مشترکہ ایشوز کے حوالے سے پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔

فوزیہ مرزا شکاگو میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کے والدین پاکستان کے شہر کراچی سے وابستہ ہیں ۔فوزیہ مرزا نہ صرف ایک اداکار بلکہ ایک مصنف اور پروڈیوسر بھی ہے ، وہ تھیٹر ، ویب سیریز ، شارٹ فلمز ، ڈاکو مینٹریز اور بہت کچھ لکھ اور پروڈیوس کرچکی ہیں۔

تخلیقی فنکارہ فوزیہ مرزا طنز و مزاح سے بھرپور” دی مسلم ٹرمپ ڈاکومینٹری “ میں ”عائشہ علی ٹرمپ “کا کردار بھی نبھا چکی ہیں ، اس ڈاکومینٹری کی بنیاد یہ ہے کہ اگر امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کوئی مسلمان بیٹی ہوتی تو پھر کیا ہوتا۔

فوزیہ آج کل اپنی پہلی فیچر فلم ’سگنیچر موو‘پروڈیوس کر نے میں مصروف ہیں جس کی مرکزی کہانی ایک ایسی پاکستانی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو محبت اور ریسلنگ میں اپنی پہچان تلاش کر رہی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top