Home / Uncategorized / پاکستانی پاسپورٹ کی سرکاری فیس دیگر ممالک سے زیادہ ہے
پاکستانی پاسپورٹ کی سرکاری فیس دیگر ممالک سے زیادہ ہے

پاکستانی پاسپورٹ کی سرکاری فیس دیگر ممالک سے زیادہ ہے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پاسپورٹ کی فیس اس وقت تین ہزار (28.67 )ڈالر ہے جو دیگر ممالک جن میں سری لنکا، بھارت، بھوٹان، میانمار، چیک ری پبلک، بلغاریہ، متحدہ عرب امارات اور قطر سے زیادہ ہے۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق 36 صفحات پر مشتمل بھارتی پاسپورٹ بنانے اور اسے تجدید کرانے کی سرکاری فیس 1500 روپے (22.39) ڈالر ہے اور اس کی مدت 10 سال ہے۔ سری لنکن پاسپورٹ کیلئے متعلقہ محکمہ3 ہزار روپے وصول کرتا ہے جو (20.36) ڈالر بنتے ہیں۔ بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر 3 ہزار ٹکا خرچ آتا ہے جو (38.17) ڈالر کے برابر ہے۔ ترک پاسپورٹ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگا ہے اور اس کی سرکاری فیس 620.60 لیرا (213.26) ڈالر ہے۔ اس کے بعد آسٹریلین پاسپورٹ کی فیس زیادہ ہے جو 254 آسٹریلین ڈالر اور186.91امریکی ڈالر بنتی ہے۔ عبدالرحمان خان کے دور 1880ءمیں متعارف کردہ 136 سالہ پرانا افغان پاسپورٹ 5 ہزار افغانی کے عوض جاری ہوا جو 72.42 ڈالر کے برابر ہے۔ یہاں اس امر کی نشاندہی ضروری معلوم ہوتی ہے کہ اس ضمن میں عالمی میڈیا ہاﺅسز نے بھی تحقیق کی ہے۔ تاہم جنگ و جیو کی تحقیق 2016ءکے حوالے سے تازہ ترین ہے اور دنیا بھر کی پاسپورٹ فیس کو امریکی ڈالر میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ تقابلی موازنہ آسانی سے کیا جا سکے۔ دنیا کے اہم اور دیگر قریبی ممالک کی پاسپورٹ فیس کچھ اس طرح ہے۔
متحدہ عرب امارات 40 درہم 10.89 ڈالر قطر 25.87 ڈالر، بلغاریہ 22.67 ڈالر، بھوٹان 1000 بھوٹانی 14.93 ڈالر، نیپال 5 ہزار روپے 46.65 ڈالر، میانمار 25 ہزار کیات 20.87 ڈالر سپین 26.02 یورو 29.53 ڈالر، سویڈن 350 کرونا 42.93 ڈالر، فن لینڈ 48 یورو 54.44 ڈالر، جرمن 59 یورو 66.91 ڈالر۔ (24 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کےلئے) ڈنمارک 625 کرونے 120 کینیڈین 92.71 ڈالر ، سات سالہ بیلجین پاسپورٹ 93.50 یورو 106.08 ڈالر، 34 صفحات پر مشتمل اور 10 سالہ مدت کا ڈچ پاسپورٹ 66.96 ،75.97 ڈالر، آسٹریا 75.90 یورو 86.12 ڈالر، قبرص 70 یورو 79.42 ڈالر، فرانس 86 یورو 97.58 ڈالر، یونان 84.40 یورو 95.76 ڈالرآئیرلینڈ 80یورو 90.77ڈالر، اٹلی 116 یورو 131.61 ڈالر، پرتگال 65 یورو 73.75 ڈالر، رومانیہ 59 یورو 66.94 ڈالر، ہنگری 7500 ہنگرین فورنٹ 27.32ڈالر، پولینڈ 140پولش زولٹے 36.33 ڈالر، جاپان 6 ہزارین 56.02 ڈالر، ناروے 450 کرونے 54.95ڈالر، سنگاپور 80سنگا پور ڈالر، 58.87 امریکی ڈالر، سوئٹزر لینڈ 140 سوئس فرانک 143.82 ڈالر، نیوزی لینڈ 180 نیوزی لینڈ ڈالر 124.73 امریکی ڈالر، ملائیشیا200 انگٹس 48.84 ڈالر، اسرائیل 195 نیو شیکوئل 50.9 ڈالر، برازیل 257 ریل 67.08 ڈالر، میکسیکو(ایک سالہ مدت) 32 ڈالر، 6سالہ میکسیکن پاسپورٹ 101 ڈالر، میکسیکو میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد، معذوروں اور کسانوں کیلئے 50 فیصد رعایت ہے۔ چین 200 چینی ین 30.46 ڈالر، تجدیدی فیس 220 ین 33.5 ڈالر، جن ممالک کے شہری بغیر پاسپورٹ کے دیگر ممالک جا سکتے ہیں ان میں جرمنی (177 ممالک) سویڈن (176 ممالک) فن لینڈ فرانس اٹلی سپین اور برطانیہ(175 ممالک) بیلجیم، ڈنمارک ، ہالینڈ اور امریکا (174 ممالک) آسٹریا، جاپان اور سنگا پور (173) ، کینیڈا آئیر لینڈ ، جنوبی کوریا، لکسمبرگ، ناروے، پرتگال اور سوئٹزر لینڈ (172 ممالک) یونان اور نیوزی لینڈ (171 ممالک) آسٹریلیا (169) مالٹا(168) ہنگری، چیک ریاست اور آئس لینڈ (167) افغانستان (25 سب سے کم) پاکستان (29)۔

Comments are closed.

Scroll To Top