Home / Uncategorized / پاکستان تحریک انصاف اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان میں تصادم کا خطرہ ، پولیس نے الرٹ جاری کردیا
پاکستان تحریک انصاف اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان میں تصادم کا خطرہ ، پولیس نے الرٹ جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان میں تصادم کا خطرہ ، پولیس نے الرٹ جاری کردیا

13046287_1685712778350085_795362865_n

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور پاک سرزمین پارٹی کی قیادت کے درمیان خطاب کے اوقات کار کے سلسلے میں رابطہ ہونے کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم کا خدشہ بھی ظاہر کردیاگیا اور اس ضمن میں سندھ پولیس نے الرٹ جاری کردیاہے ۔
نجی ٹی وی چینل سماءکے مطابق پولیس نے تصادم کے خطرے کے پیش نظر ہدایات جاری کردی ہیں اور جلسہ گاہ جانیوالے شرکاءکو متبادل راستے اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق عائشہ منزل اور لیاقت آباد کے علاقے میں دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم کا خطرہ ظاہر کیاگیا اور اس ضمن میں سیکیورٹی اداروں کو بھی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے بچا جاسکے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top