Home / Uncategorized / پاکستان سنوکر کا عالمی چیمپیئن بن گیا

پاکستان سنوکر کا عالمی چیمپیئن بن گیا

پاکستان کے محمد آصف اور بابر مسیح نے مصر میں ہونے والی عالمی ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں ہم وطن محمد سجاد اور اسجد اقبال کو شکست دے کر سنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔

خیال رہے کہ ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں پاکستان سے تعلق رکھتی تھیں جس میں محمد آصف اور بابر مسیح پر مشتمل پاکستان ٹیم ٹو نے پاکستان ٹیم ون کو 4-5 کے سکور سے شکست دی۔

Comments are closed.

Scroll To Top