Home / Uncategorized / پاکستان میں حکومتی مدت پوری کرنے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی :مولانا فضل الرحمن
پاکستان میں حکومتی مدت پوری کرنے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی :مولانا فضل الرحمن

پاکستان میں حکومتی مدت پوری کرنے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی :مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہپاناما لیکس کے حوالے سے کسی آف شور کمپنی میں کسی “مولوی”کا نام آجاتا تو سب اسکی مخالفت میں یکجا ہو جاتے،۔تحقیقاتی کمیشن کے لیے وزیر اعظم کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا ان کا اختیار ہے، پاناما لیکس کا طوفان جلد تھم جائے گا تاہم کوئی پاکستان میں حکومتی مدت کی ضمانت نہیں دے سکتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پارلیمینٹ اگرچہ آئینی طاقت کا ادارہ ہے مگر اصل طاقت سٹریٹ پاور ہے کوئی قوت ہماری اسمبلی کی نشستوں کو تو خراب کر سکتی ہے مگر ہماری سٹریٹ پاور کو تو کوئی خراب نہیں کرسکتا۔ پاکستان میں اقتدار کا کھیل جاری رہتا ہے مرضی کی حکومت مرضی کی پارلیمینٹ کے لئے ساری دھاندلی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتدار کا کھیل جاری رہتا ہے مرضی کی حکومت اور مرضی کی پارلیمینٹ کے لئے ساری دھاندلی ہوتی ہے،سیاہ و سفید کے مالک معین قریشی اور شوکت عزیز کو لائے ، اس وقت تو اسٹیبلیشمینٹ سمیت کسی نے کوئی چوں چراں نہ کیا۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پناما لیکس پر سیاسی جماعتوں کو کمیشن بننے کا انتظار کرنا چاہیے یا پھر سپریم کورٹ میں اس معاملے کو لے جائیں، سپریم کورٹ از خود بھی اس معاملے کا نوٹس لے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی دنیا اب معیشت کے ساتھ سیاست اور دفاع کو بھی کنٹرول کرنا چاہتے ہیں ،مرضی کی تبدیلیوں میں لگے رہتے ہیں ،اپوزیشن اس معاملے پر بات نہ کرتی تو کیا کرتی؟ اسطرح تو ڈمی اپوزیشن نظر آتی۔ دینی طبقات کو جس طرح دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی اس کا ادراک رکھتے ہیں،سب سمجھتے ہیں کہ دینی طبقہ بھرپور قوت رکھتا ہے، اس لیے دینی قوتوں کی ہم آہنگی میں رکاوٹ پیدا کی جاتی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top